PTP Organizes a Successful Combine Group Workshop in Bilal Colony

Peace Through Prosperity: PTP Organizes a Successful Combine Group Workshop in Bilal Colony

پیس تھرو پروسپریٹی کے تحت بلال کالونی میں مشترکہ گروپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلال کالونی اور بسمہ اللہ اسٹاپ کے چھوٹے کاروباری حضرات نے شرکت کی۔۔ مشترکہ گروپ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد دونوں علاقوں کے چھوٹے کاروباری حضرات کے درمیان روابطہ بڑھانا اور کاروبار کو فروغ دینا تھا۔ گروپ ورکشاپ میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ کیا چھوٹے کاروباری حضرات منی ایم بی اے میں سکھائے گئے اصولوں پر عمل درآمد کررہے ہیں؟ِ اور اگر نہیں کررہے تو کیوں نہیں کررہے؟

Peace Through Prosperity: PTP Organizes a Successful Combine Group Workshop in Bilal Colony
Peace Through Prosperity: PTP Organizes a Successful Combine Group Workshop in Bilal Colony

مگر الحمد اللہ زیادہ تر افراد پیس تھرو پروسپریٹی کے بتائے گئے اصولوں پر عمل درآمد کررہے ہیں اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ گروپ ورکشاپ میں کاروباری حضرات کو سماجی ہیلپ لائن کی اہمیت سے متعلق بھی آگاہی دی گئی اور چھوٹے کاروباری حضرات نے یقین دلایا کہ وہ اپنے مسائل اب سماجی ہیلپ لائن پر ضرور درج کرائیں گے پراجیکٹ منیجر عبدالرشید اور ٹرینر بابر وسیم کی سربراہی میں ہونے والی گروپ ورکشاپ میں دونوں علاقوں سے تقریبا اڑتالیس چھوٹے کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

Peace Through Prosperity: PTP Organizes a Successful Combine Group Workshop in Bilal Colony
Peace Through Prosperity: PTP Organizes a Successful Combine Group Workshop in Bilal Colony

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علاقے کی معروف شخصیت منور سولنگی نے کہا کہ پیس تھرو پروپسریٹی کے کام دیکھ کر دل سے خوشی ہوتی ہے وہ جتنی مرتبہ بھی ہمارے علاقے میں آئیں گے ہم کندھے سے کندھا ملاکر ان کے ساتھ چلیں گے چھوٹے کاروباری حضرات بھی ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ پروگرام کے اختتام پر دو بہترین بنیفیشریز روشن علی اور عبدالرحمان کو خصوصی طور پر انعام سے نوازہ گیا ۔۔

Bilal Colony was one of the seven Karachi neighbourhoods in the 2014 to 2015 work. Every cohort by place and date is listed under past programmes.