Muhammad Anwar Progress after Mini MBA and Consulting

Peace Through Prosperity: Muhammad Anwar Progress after Mini MBA and Consulting

پیس تھرو پروسپریٹی نے دو ہزار چودہ میں کراچی میں اپنا کام شروع کیا مگر ثمرات اب تک سامنے آرہے ہیں۔ اپنے پہلے پراجیکٹ میں پیس تھرو پروسپریٹی نے دو سو چودہ لوگوں کو منی ایم بی اے کی تعلیم دی اور ان کے ساتھ کوچنگ اور کنسلٹنگ کی۔ ان دوسو چودہ لوگوں میں کئی افراد نے اپنے کاروبار کو بڑھاکر زمین سے آسمان پر پہنچایا تو کچھ کی ترقی کی رفتار تھوڑی آہستہ رہی ۔

Peace Through Prosperity: Muhammad Anwar Progress after Mini MBA and Consulting
Peace Through Prosperity: Muhammad Anwar Progress after Mini MBA and Consulting

ایسے ہی ایک بنیفیشری محمد انور بھی ہیں جنھوں نے آہستہ آہستہ تعلیم کے اصولوں پر عمل کرکے اپنی دکان کھولنے کا خواب پورا کرلیا ہے۔ منی ایم بی اے کی تعلیم کے وقت محمد انور چنا چاٹ فروخت کرتے تھے انھوں نے پانچ روزہ کلاسز میں دل لگایا اور کوچنگ اینڈ کنسلٹنگ میں بھی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کا سب سے بڑا فائدہ خود انھیں ہی پہنچا۔ محمد انور دو ہزار چودہ میں چناچاٹ کی فروخت سے روزانہ ڈیڑھ سو سے دو سو روپے روز کماتے تھے مگر اب انھوں خود اپنی دکان لے کر اس میں مختلف آئٹمز بڑھادیے ہیں انکی یومیہ کمائی اب چھ سو روپے سے لے کر آٹھ سو روپے تک پہنچ چکی ہے ۔

Peace Through Prosperity: Muhammad Anwar Progress after Mini MBA and Consulting
Peace Through Prosperity: Muhammad Anwar Progress after Mini MBA and Consulting

محمد انور نے پی ٹی پی کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر منی ایم بی کی تعلیم کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی دی جائے تو ہزاروں لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ محمد انور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر پیس تھرو پروپریٹی نے دوبارہ کہیں ٹریننگ کا آغاز کیا تو وہ ضرور اس میں شریک ہوں گے اور اپنے ساتھ کاروباری حضرات کو بھی شرکت کا مشورہ دیں گے۔۔ محمد انور کی ترقی تصویروں میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے

A follow-up visit to a Karachi mini-MBA graduate. The teaching and the three months of coaching that follow it are set out on the mini-MBA page.