Another Success of the Social Grievance Helpline

Peace Through Prosperity: Another Success of the Social Grievance Helpline

پی ٹی پی سماجی ہیلپ لائن کی ایک اور کامیابیپیس تھرو پرویسپریٹی کی جانب سے فیلڈ ورک میں منی ایم بی اے اور کوچنگ اینڈ کنسلٹنگ کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل کی ہیلپ لائن پر بھی بھرپور کام جاری ہے۔ پیس تھرو پروپیریٹی ہیلپ لائن پر روزانہ کی بنیاد پر بارہ سے پندرہ کالز موصول ہورہی ہیں لوگ اپنے مختلف مسائل سے ہمیں آگاہ کرتے ہیں اور اگر مسئلہ ہماری دسترس میں ہوتو اسے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے کچھ روز پہلے عبدالحمید نامی شخص کی کال موصول ہوئی جس نے اپنا مسئلہ بے روزگاری بتایا ہم نے پہلے تو اپنے بنیفیشری سے کہہ کر اسے فروٹ کے ٹھیلے پر کام کرنے کا مشورہ دیا مگر عبدالحمید اس پر راضی نہ ہوئے مگر اس کے باوجود ہماری فیلڈ ٹیم نے بھرپور کوشش جاری رکھی کوچنگ اینڈ کنسلٹنگ کے دوران ہماری فیلڈ ٹیم کی بنیفیشری چھوٹے کاروباری شعیب قریشی سے ملاقات ہوئی جنھوں نے ہمارے کام کی بھرپور حمایت کی ۔

Peace Through Prosperity: Another Success of the Social Grievance Helpline
Peace Through Prosperity: Another Success of the Social Grievance Helpline

ہم نے شعیب قریشی سے عبدالحمید کی بے روزگاری کا ذکر کیا تو وہ اسے اپنی دکان پر نوکری دینے پر راضی ہوگئے ہم نے عبدالحمید کو ساری گفتگو سے آگاہ کیا تو وہ بھی نوکری پر آمادہ ہوگئے اب عبدالحمید خوشی خوشی وہاں نوکری کررہا ہے اور اسے کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ہیں۔ عبدالحمید یومیہ چھ سو روپے دیہاڑی ملتی ہے جس سے اس کا اچھا گزر بسر ہوجاتا ہے۔

Peace Through Prosperity: Another Success of the Social Grievance Helpline

پی ٹی پی نے جاب لگنے کے کچھ روز بعد دوبارہ شعیب قریشی کی دکان کا دورہ کیا تو عبدالحمید نے فیلڈ ٹیم کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے کام میں ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک انسان کی خدمت پوری انسانیت کی خدمت ہے پی ٹی پی کی ٹیم اس عزم کو لے سوشل ہیلپ لائن پر زور و شور سے کام کررہی ہے اگر آپ کو بھی اپنے علاقے میں کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہے تو ہمیں 0800-21789 پر مفت کال کریں

The helpline came out of the group workshops that follow each cohort. Why the programmes are built that way is on our approach.