Haji Younis Progress After Mini MBA Training

Peace Through Prosperity: Haji Younis Progress After Mini MBA Training

معاشرے میں تبدیلی کا آغاز ہمیشہ ایک شخص سے ہوتا آپ کسی بھی معاشرے کو یکدم تبدیل نہیں کرسکتے پیس تھرو پروسپریٹی کی بھی ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ بتدریج معاشرے میں خوشگوار تبدیلی لائی جائے۔ پیس تھرو پروسپریٹی نے سالوں سے کراچی میں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے اور اب اس کے پھل بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،،، دو ہزار چودہ کے پراجیکٹ میں پی ٹی پی نے دو سو چودہ لوگوں کو ٹریننگ دی جس میں ایک حاجی یونس بھی ہیں جن کا تعلق کورنگی سے ہے اور وہ سموسے پکوڑوں کا کاروبار کرتے ہیں۔

Peace Through Prosperity: Haji Younis Progress After Mini MBA Training
Peace Through Prosperity: Haji Younis Progress After Mini MBA Training

حاجی یونس کو ہماری ٹیم نے منی ایم بی اے ٹریننگ میں شرکت کی دعوت دی انھوں نے ٹریننگ میں شرکت کی اور پیس تھرو پروسپریٹی کے بتائے گئے تمام اصولوں پر عمل کیا جو آج تک جاری ہے ان اصولوں پر عمل کرکے حاجی یونس نے اپنے کاروبار کو وسیع کرلیا ہے۔ الحمداللہ حاجی یونس نے ایک کیبن سے اب دوسرا کیبن کھول لیا ہے اور اس پر ایک افتخار نامی شخص کو نوکری بھی دے دی ہے حاجی یونس افتخار کو پانچ سو روپے یومیہ دیتا ہے اور کام بڑھ جانے کی صورت میں اپنے بیٹے کو بھی ساتھ رکھ لیتا ہے جو اس وقت ایک اچھے اسکول میں تعلیم حاصل کررہا ہے ۔

Peace Through Prosperity: Haji Younis Progress After Mini MBA Training

ٹریننگ سے پہلے اس کا بچہ صرف مدرسے جایا کرتا تھا۔ پی ٹی پی کی ٹیم کو اس بات پر فخر ہے کہ جو شخص دو ہزار چودہ میں خود پانچ سو روپے یومیہ کماتا تھا آج اس نے پانچ سو روپے پر ایک شخص کو روزگار فراہم کیا ہے۔

A follow-up visit to a Karachi mini-MBA graduate. What the programmes have changed, in figures, is on the impact page.