Quarterly Peace Group Workshop

Peace Through Prosperity: Quarterly Peace Group Workshop

کراچی میں پیس تھرو پروسپریٹی کا سفر کامیابی سے جاری ہے اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں سات جنوری ہفتے کے روز پیس گروپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں کے چھوٹے کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ پیس کانفرنس کا مقصد مختلف علاقوں کے لوگوں کو ایک سائے تلے جمع کرنا اور ان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا تھا ۔ پیس گروپ کانفرنس کے درمیان پیس تھرو پروسپریٹی کے ٹاپ بنیفیشریز نے اپنی کامیابیوں کی کہانیاں دیگر کاروباری حضرات سے شیئر کیں جسے بھرپور پذیرائی ملی، اختتام پر ٹاپ بنیفیشریز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Peace Through Prosperity: Quarterly Peace Group Workshop
Peace Through Prosperity: Quarterly Peace Group Workshop
Peace Through Prosperity: Quarterly Peace Group Workshop
Peace Through Prosperity: Quarterly Peace Group Workshop

ویمن ٹرینر نائرا پرویز نے خواتین ایم بی اے کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی کراچی میں خواتین کی ٹریننگ جاری رکھیں گی چاہے اس کے لیے انھیں جہاں بھی جانا پڑے۔۔ معروف صحافی چاند نواب بھی پروگرام میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگائے چاند نواب کا کہنا تھا کہ انھوں نے بہت سی این جی اوز دیکھیں جو لوگوں کی مالی مدد کرتی ہیں یہ پہلا ادارہ ہے جو لوگوں کو تعلیم کے زیور سےآراستہ کررہا ہے اس ادارے کی مدد کے لیے ان سے جو ہوسکا وہ کریں گے ۔چیئرمین پیس تھرو پروسپریٹی کبیر احمد شیرازی نے اس موقع پر پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے اپنے آئندہ کے پروگرام پر نظر ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی کراچی میں مرد اور خواتین کاروباری حضرات کی ٹریننگ جاری رکھیں گے۔

Peace Through Prosperity: Quarterly Peace Group Workshop
Peace Through Prosperity: Quarterly Peace Group Workshop
Peace Through Prosperity: Quarterly Peace Group Workshop

پروگرام منیجر بابر وسیم نے سماجی ہیلپ لائن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور چھوٹے کاروباری حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل ہماری ہیلپ لائن پر درج کرائیں ہم ان کا حل نکالنےکی بھرپور کوشش کریں گے۔ آخر میں پروگرام منیجر عبدالرشید نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ پیس تھرو پروسپریٹی کی کامیابی اور آج کا پروگرام ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے ہم آئندہ بھی اسی محنت کے ذریعے لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے رہیں گے۔

Group workshops carry on after a cohort ends, cutting across the ones before it. The programme they follow is the mini-MBA. The same approach for young people is in The Grassroots Playbook.