میرا نام محمد شاہد ہے اور میں قیوم آباد میں گیارہ سال سے جوس فروخت کررہا ہوں میں پہلے اپنے کاروبار کو ہوائی روزی سمجھتا تھا اور اس پر توجہ نہیں دیتا تھا مگر پی ٹی پی کی ٹیم سے ملاقات کے بعد صورت حال یکسر تبدیل ہوگئی۔ پی ٹی پی کی ٹیم نے مجھے سمجھایا کہ کوئی بھی کاروبار چھوٹا یا ہوائی نہیں ہوتا چھوٹے کاروبار پر محنت کرکے اسے بڑھایا جاسکتا ہے۔ منی ایم بی اے کی کلاسز لینے کے بعد میرا یقین پختہ ہوا تو میں نے اپنے کاروبار پر محنت کرنا شروع کی اور اسی محنت کے نتیجے میں آج نے ایک ٹھیلے سے دو ٹھیلے کرلیے ہیں اس کوشش میں پی ٹی پی نے میری کوئی مالی مدد نہیں کی بلکہ صرف مجھے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دی اور مجھے بہترین تعلیم سے روشناس کیا۔ اب مجھے ایک کے بجائے دو ٹھیلوں سے آمدنی ہوتی ہے ایک ٹھیلے پر میں نے اپنے ماموں کو رکھ لیا ہے جو خود بھی بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھے، میں اس بہترین تعلیم پر پی ٹی پی اور اس کی پوری ٹیم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔۔