
نام خالدپیشہ سبزی فروشعلاقہ بنگالی پاڑامجھے سبزی کے کاروبار میں تقریباٍ آٹھ سال ہوگئے ہیں میرے گھر کے حالات بہت خراب تھے جب پی ٹی پی کی ٹیم میرے پاس آئی اور مجھے منی ایم بی اے میں شرکت کی دعوت دی۔ جب میں نے منی ایم بی اے کی ٹریننگ میں شرکت کی اور ان کے کاروباری اصولوں پر عمل کیا تو آج میرے کاروبار میں بہت ترقی ہوچکی ہے ۔ میں نے نہ صرف اپنا کاروبار بڑھایا ہے بلکہ اپنے علاقے کی دوسری دکانوں پرہول سیل کا کام بھی شروع کردیا ہے ۔ اب میں اپنے علاقے میں سبزی ہول سیل ریٹ پر مختلف دکانوں پر فراہم کرتا ہوں اور مکمل طور پر اپنے کاروبار سے مطمئین ہوں ، میرے گھر کے مالی حالات بھی بہت بہتر ہوچکے ہیں۔